اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورچوئل لوک عدالت میں درجنوں معاملات حل

کورونا وبا کے دور میں ارریہ کورٹ میں ہر تین ماہ پر لگنے والی لوک عدالت میں آج درجنوں معاملات حل کیے گئے۔

By

Published : Dec 12, 2020, 7:43 PM IST

dozens-of-cases-solved-in-virtual-lok-adalat
ورچوئل لوک عدالت میں درجنوں معاملات کا نپٹارہ

کورونا وبا کے بعد سے ہی دیگر اداروں کے ساتھ کورٹ میں بھی کام ٹھپ پڑا ہوا تھا، اس کے بعد صرف ضلع جج و وکلاء حضرات کے لیے کورٹ کھولی گئی۔اور تمام معاملات آن لائن کے ذریعے حل ہو رہے ہیں۔

دریں اثناء ضلع کورٹ میں ہر تین مہینے پر خصوصی لوک عدالت لگا کر متعدد معاملے کا آن دی اسپارٹ حل کیا جارہا ہے جس کے تحت آج قومی لوک عدالت نئی دہلی و بہار لوک عدالت پٹنہ کی ہدایت پر آج ارریہ میں بھی پہلی بار آن لائن لوک عدالت لگائی گئی۔

ورچوئل لوک عدالت میں فریقین کے وکلاء کے ذریعہ آپسی رضامندی اور موبائل کے ذریعہ فریقین سے بات کر کے معاملے کو حل کیا گیا، آج لوک عدالت میں کل چھ بینچ کے ججوں نے معاملے کو سن کر آن دی اسپارٹ فیصلہ سنایا۔

ارریہ میں ورچوئل لوک عدالت

لوک عدالت میں جن محکمہ کے معاملے کو حل کیا گیا ان میں سبھی قومی بینک، بجلی، لون، زمینی معاملات، مارپیٹ، کمپرمائز کیس کے علاوہ لمبے وقت سے زیر التوا معاملوں کے فریقین کی آپسی رضامندی سے معاملے کو حل کیا گیا۔ حالانکہ چند فریقین کو معلومات نا ہونے سے وہ کورٹ پہنچ گئے جہاں ان کے معاملات بھی حل کیے گئے۔

فریقین نے بتایا کہ حکومت کے ذریعہ اس طرح کے لوک عدالت لگنے سے ہم لوگوں کو پریشانیوں سے نجات ملی ہے، معاملہ حل کرانے میں وقت اور روپے دونوں ضائع ہوتا ہے۔ لیکن اس میں فوری آن دی اسپارٹ معاملے کا حل ہوتا ہے، حکومت کی جانب سے یہ ایک اچھی پہل ہے۔

وہیں ضلع جج ستیندر کمار نے بتایا کہ فریقین ایسے لوک عدالت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اور اپنے معاملات کو حل کرانے آتے ہیں، کورونا کی وجہ سے اس بار ورچوئل معاملے کو حل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details