اردو

urdu

ETV Bharat / state

DMCH Junior Doctors Demanding Increase in Stipend ڈی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹروں نے وظیفہ بڑھانے کا مطالبہ کیا - ڈی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹرز کے مسائل

ڈی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹروں نے وظیفہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کام کا بائیکاٹ DMCH junior doctors boycott work کر دیا، جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔DMCH Junior Doctors Demanding Increase in Stipend

DMCH Junior Doctors Demanding Increase in Stipend
ڈی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹروں نے وظیفہ بڑھانے کا مطالبہ کیا

By

Published : Aug 22, 2022, 3:35 PM IST

دربھنگہ: ریاست بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں نے وظیفہ میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے او پی ڈی میں تالہ لگا کر کام کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے او پی ڈی میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہمیں تقریباً 15 ہزار ماہانہ دیا جا رہا ہے، جو کہ 500 روپے یومیہ ہے۔ یہ ایک مزدور کی اجرت سے بھی کم ہے۔DMCH Junior Doctors Demanding Increase in Stipend

احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹر ساتوک کمار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ چار سالوں سے وظیفہ پر نظر ثانی نہیں کی گئی ہے۔ سال 2017 میں حکومت کی جانب سے ایک قرارداد دی گئی تھی کہ ہر 3 سال بعد اس پر نظر ثانی کی جائے گی لیکن حکومت اپنی قراردادوں سے مسلسل پیچھے ہٹ رہی ہے۔ ہم نے اپنے مطالبات کے لیے کئی بار احتجاج کیا لیکن یقین دہانی کے علاوہ آج تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔DMCH Junior Doctors Demanding Increase in Stipend

ڈی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹروں نے وظیفہ بڑھانے کا مطالبہ کیا

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایم سی ایچ میں علاج کے دوران موت، ڈاکٹرز پرسنگین الزامات

ساتوک کمار نے مزید بتایا کہ اس وقت ہمیں 14 ہزار 700 سو روپے مل رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے بڑھا کر 35 ہزار روپے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امرجنسی خدمات کو فی الحال بحال کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم لوگوں نے خود کو او پی ڈی اور دیگر محکموں سے دور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر عمل نہیں ہوگا، ہماری احتجاج جاری رہے گا۔DMCH Junior Doctors Demanding Increase in Stipend

ABOUT THE AUTHOR

...view details