جہاں بہار میں کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں سیلاب کی وجہ سے بھی ریاست کے بیشتر علاقہ متاثر ہوا ہے۔
مشرقی چمپارن ضلع کے ہیڈکوارٹر موتیہاری کے آس پاس کی ندیاں میں تیز بہاؤ جاری ہے۔ تمام ندیاں خطرے کے نشان سے اُوپر بہہ رہی ہیں۔
موتیہاری کے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ندی کا پانی ارے راج، سنگرام پور، کوٹوا اور کیسریا کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا پانی پھیل گیا ہے۔
باندھ کے ٹوٹنے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم ایس کپل اشوک اور ایس پی نوین چندر جھا سنگرام پور پہنچے۔
انہوں نے این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ہمراہ موٹر بوٹ کے ذریعے پانی کے کٹاؤ کا جائزہ لیا۔
اس دوران سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا گیا۔