ریاست بہار کے ضلع مشرقی چمپارن میں تمام ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ اسی دوران سنگرام پور بلاک کے بھونی پور میں باندھ کا جائزہ لینے آئے ڈی ایم نے ڈوبنے والے شخص کو خود بچایا اور باہر لے گئے۔ ڈی ایم کپل اشوک نے موٹر بوٹ میں ڈوبنے والے ایک بزرگ کی جان بچائی۔ بزرگ درخت کو تھامے کافی دیر سے پانی کے تیز بہاؤ میں کھڑے تھے۔
مشرقی چمپارن ضلع میں متعدد ندیوں نے باندھ کو برباد کر کے تباہی مچا رکھی ہے۔ گنڈک باندھ پر بنا چمپارن باندھ سنگرام پور بلاک کے بھوانی پور کے قریب پانی کے دباؤ کو برداشت نہیں کرسکا اور تقریباً 150 فٹ تک ٹوٹ گیا ہے۔
ندی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ٹوٹے ہوئے حصے کی مرمت کرنا مشکل دکھ رہا ہے۔ ندی کا پانی ارے راج، سنگرام پور، کوٹوا اور کیسریا بلاکس کے مختلف دیہات میں پھیل چکا ہے۔ باندھ ٹوٹنے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم اور ایس پی سنگرام پور پہنچے۔ جہاں انہوں نے این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ہمراہ موٹر بوٹ سے باندھ کے کٹاؤ سائٹ کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈی ایم اور ایس پی نے سیلاب کے پانی میں پھنسے لوگوں کو بچایا اور موٹر بوٹ سے باہر نکالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھپرہ: ندی میں ڈوبی ناؤ، چھے مزدور تھے سوار
ڈی ایم کپل اشوک نے بتایا کہ گنڈک ندی پر چمپارن کے باندھ کے ٹوڑنے سے چار بلاک متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقے کے لوگوں کے لئے امداد کا انتظام کیا جارہا ہے۔ نیزکمیونٹی کچن کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔