اس کے علاوہ ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں سے وارڈ میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور وارڈ کے لئے تربیت یافتہ افراد کی دستیابی سمیت تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
واضح رہے کہ کووڈ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کووڈ مثبت مریضوں کے لئے ہسپتال میں چھ بیڈوں کا الگ سے وارڈ بنایا گیا ہے، جس کا ضلع کلکٹر نے اچانک معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران کلکٹر کورونا سے متاثر مریضوں کی سہولیات کے لئے چلنے والے ضلع کنٹرول روم پہنچے، جہاں انہوں نے دستیاب اہلکاروں کی تعداد، ماہر معالجین کی دستیابی اور دیگر امور کی تفتیش کی۔
نیز ضلع کلکٹر نے تمام کارکنوں کی حوصلہ افزائی بھی کیں تاکہ عملہ کار اپنے فرائض کو ایمانداری سے انجام دیں۔ ساتھ ہی آئی سی یو وارڈ کو جلد سے جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔