اردو

urdu

ETV Bharat / state

DM Gaya Lead Meeting: ڈی ایم نے حج 2023 آپریشن کے تعلق سے تیاری کیلئے افسران کو ہدایت دی - بہار سے مقدس سفر حج پر جانے والوں کی پرواز

ضلع گیا میں انتظامیہ کی جانب حج آپریشن 2023کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہاکہ سابقہ انتظامات کا انہوں نے جائزہ لیا ہے اور افسران کو اس حوالے سے منصوبہ بندی کی ہدایت دی گئی ہےDM Gaya Lead Meeting

ڈی ایم  نے حج 2023 آپریشن کے تعلق سے تیاری کیلئے افسران کو ہدایت دی
ڈی ایم نے حج 2023 آپریشن کے تعلق سے تیاری کیلئے افسران کو ہدایت دی

By

Published : Feb 21, 2023, 5:39 PM IST

ڈی ایم نے حج 2023 آپریشن کے تعلق سے تیاری کیلئے افسران کو ہدایت دی

گیا:بہار سے مقدس سفر حج پر جانے والوں کی پرواز گیا ہوائی اڈے سے ہوگی۔ یہاں اب حج آپریشن 2023کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ آج اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور ان سے ماضی میں کئے گئے انتظامات کی تفصیلات طلب کی ہے تاکہ بروقت ساری تیاریوں کو انجام دیا جا سکے ۔یہاں عازمین کو کسی طرح کی دشواری انتظامیہ کی سطح سے نہیں ہو۔ اسی غرض سے انتظامات کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گیا ضلع کے لئے یہ خوش نصیبی ہے کہ یہاں سے ایک مقدس سفر پر لوگ روانہ ہوں گے۔ ابھی انتظامیہ کے پاس حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے کوئی تفصیل نہیں پہنچی ہے تاہم اطلاع کی بنیاد پر تیاریوں کے تعلق سے جائِزہ لیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ مارچ اپریل سے تیاریوں میں مزید تیزی آ جائے گی۔

انتظامات سے رضاکاروں کو سہولت بھی ہوتی ہے:
انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں رضاکاروں کو بھی سہولت ہوتی ہے ۔رضاکار حاجی عمر الفضل کہتے ہیں کہ رضاکار بے لوث خدمت کرتے ہیں۔اچھے انتطامات ہونے کی وجہ سے انہیں کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ یہاں انتظامیہ کی جانب اچھے انتظامات ہوتے ہیں۔ ضروریات کےسبھی سامان دستیاب کرائے جاتے ہیں خاص کر پینے کا آراو پانی ، صفائی ستھرائی ، ہردن بیلیچنگ کا چھڑکاؤ ، صاف ستھرے بیت الخلاء غسل خانہ وضوخانہ کنٹرول روم عارضی ہسپتال ایمبولینس دوائی بس سروس کے ساتھ حفاظتی نقطہ نظر سے بڑی تعداد میں پولیس جوان اور افسران کی تعیناتی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Minority Employment Scheme in Bihar بہار میں اقلیتی روزگار منصوبے کے بند ہونے کی خبر سے اقلیتی طبقہ میں تشویش

واضح رہے کہ گزشتہ تین برسوں بعد گیا سے پرواز کا سلسلہ شروع ہوگا۔ یہاں کلکٹریٹ میں قریب سبھی پرانے افسران کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامات کس طرح اور کون کون سے ہوتے ہیں اس کو لیکر ڈی ایم تیاگ راجن نے جاننے کی کوشش کی ہے۔ اس کے لئے انہوں نے ایک افسر کو ذمہ داری سونپی ہے جو رضاکاروں سے رابطہ کرکے یہاں سبھی تیاریوں کو انجام دلانے کا کام کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details