گیا:ریاست بہار کے گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کانفرنس ہال میں ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس ہوا Body:گیا ہوائی اڈہ پر حج 2023 کے آپریشن کو کامیابی کے ساتھ منظم طریقے سے انجام دینے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
آج اسی مقصد سے گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کانفرنس ہال میں ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس ہوا۔اس میں بتایا گیا کہ عازمین حج کی پرواز 7 جون سے 22 جون 2023 تک ہوگی ، جس میں بہار کے تقریباً 3456 عازمین گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
گیا ہوائی اڈہ پر حج 2023 کے کامیاب آپریشن کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا گیا کہ عازمین حج کی پرواز 7 جون سے 22 جون 2023 تک ہوگی۔اس میں بہار کے تقریباً 3456 عازمین گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔گزشتہ بار ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولت کے لئے رہائش، پینے کے صاف پانی، بیت الخلاء، باتھ روم، کولر، مناسب روشنی کے ساتھ ساتھ نماز گاہ وغیرہ کے مکمل انتظامات کئے گئے تھے ۔