بہار کے کئی اضلاع سمیت ضلع گیا میں بھی سخت سردی پڑ رہی ہے، سردی کے زد میں آکر ہسپتالوں میں بھرتی ہونے والوں کی بھی تعداد مسلسل بڑھ گئی ہے۔
ضلع گیا میں اب تک ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے تین افراد کی موت کی خبر ہے، جس میں ایک آمس کے جھاری گاؤں کے 45 سالہ شخص سوریہ دیو یادو ہے۔
جب کہ امام گنج بلاک کے اندر دیو پرجاپتی کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ایک کا تعلق گروا بلاک علاقے سے ہے جس کی ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔
اس کے باوجودضلع کے شہری و دیہی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے حسبِ ضرورت انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔
ضلع میں سردی سے بچاؤ کو لے کر انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر اہتمام کے ساتھ ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹھنڈ سے بچاؤ کو لے کر ضلع میں معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔
خاص طور پر سبھی ایس ڈی او اور سی ای او کے ذریعے کمبل تقسیم کئے جا رہے ہیں، جو ضرورت مند ہیں اور جو سڑکوں کے کنارے رات گزارتے ہیں انہیں کمبل دی جا رہی ہے۔
نگرمیونسپل کارپوریشن اور نگر پنچایت کی جانب سے نائٹ شلیٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔
گیا کے ڈی ایم نے سردی سے تحفظات کے مکمل انتظامات کا دعویٰ کیا انہوں نے کہا کہ کہ دیہی علاقوں میں کمبل تقسیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے گیا میں درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کو دیکھتے ہوئے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ صبح و شام بلا ضرورت گھر سے نہیں نکلیں، اگر کوئی ٹھنڈ کی زد میں آتا ہے تو اپنے نزدیکی ہسپتال میں داخل ہوں۔
مزید پڑھیں:گیا میں شدید سردی کی وجہ سے عام زندگی پریشان ہے
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایم پی وجے مانجھی نے کہا کہ کہ فضاء کو آلودگی سے بچانے کے لیے الاو جلانے کا انتظام ہرجگہ نہیں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایمرجنسی جیسی حالت ہو تو کچھ مقامات پر اور مزید الاو جلانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔
گیا کے گروا، امام گنج اور آمس میں ٹھنڈ لگنے سے مرنے والوں کی موت پر انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے کا یہ معاملہ نہیں ہے اس لئے اس کے متعلق کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتے۔
گیا کے ڈی ایم نے سردی سے تحفظات کے مکمل انتظامات کا دعویٰ کیا انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر کہا کہ جہاں کمیاں ہیں اس کی تفصیل افسران کے حوالے کی جائے گی تا کہ فوری طور پر اسے دور کیا جائے۔