کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ضلع انتظامیہ پوری طرح سے مستعد ہے۔ اس سے متعلق باہر سے آنے جانے والے ہر ایک شخص پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ وہیں لوگوں کی کورونا کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بھاگلپور کے ڈی ایم پرنو کمار نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی پوری کوشش جاری ہے۔ اس انفیکشن کو روکنے کے لیے اب ڈور ٹو ڈور سروے کیا جائے اور لوگوں کی درست جانکاری حکومت کو دی جائے گی۔
بھاگلپور: ڈی ایم کی لوگوں سے اپیل
ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں کورونا وائرس سے متعلق ڈور ٹو ڈور سروے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سے متعلق ڈی ایم پرنو کمار نے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
کمار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر محکمہ صحت کے لیے کوئی ان کے پاس آتا ہے تو وہ پوری طرح سے ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین کو سہی جاکاری مہیہ کرائیں۔ یہ سارا کام آپ کے تحفظ کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ آپ کا تعاون ہی آپ کے جان کی لیے اچھا ہے۔
کمار نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کے لوگوں سے کسی بھی طرح کی بدسلوکی نہ کریں۔ ضلع میں رہنے والے لوگوں کے تعاون سے ہی کورونا وائرس کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیکل ٹیم آپ کے گھر جاتی ہے تو ان کا تعاون کریں۔