اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں ضلع صدر کی کار نذرآتش - car set on fire in Bihar

گیا میں راشٹریہ جنتا دل کے ضلع صدر کی گاڑی کو بدمعاشوں نے نذرآتش کردیا۔

اس سانحے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے، تاہم نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے
اس سانحے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے، تاہم نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے

By

Published : Sep 5, 2020, 2:26 AM IST

ریاست بہار میں ضلع گیا کے آرجے ڈی کے صدر مرشد عالم کی گاڑی کو گھر پرہی بدمعاشوں نے نذرآتش کردیا۔

اس سانحے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے، تاہم نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

گیا میں آرجے ڈی صدر مرشدعالم عرف نظام کی گاڑی کو بدمعاشوں نے نذرآتش کردیا۔ واردات شہر کے وشنوپتھ تھانہ علاقے کے گھگھری ٹانڈ بائی پاس کے قریب پیش آیا ہے۔

ضلع گیا کے آرجے ڈی کے صدر مرشد عالم کی گاڑی کو گھر پرہی بدمعاشوں نے نذرآتش کردیا

آگ اتنی شدید تھی کہ فائر بریگیڈ عملے کی گاڑیوں کے آنے سے پہلے ہی پوری گاڑی جل کر خاک ہوگئی۔

اس سلسلے میں ضلع صدر مرشد عالم نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر ایک کار کھڑی تھی، دو نا معلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر گاڑی کو نذر آتش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سارا واقعہ ان کی رہائش گاہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا ہے۔ بدمعاشوں نے ماسک اور جیکٹ پہن رکھی تھی، جس سے شناخت مشکل ہوگئی ہے تاہم پولیس آس پاس کے بھی سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کرنے میں لگی ہے۔

اس سانحے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے، تاہم نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے

ضلع صدر نے بتایا کہ 22 لاکھ کی گاڑی تھی جسے آگ کے حوالے کیا گیا ہے۔ کار جلانے کی کیا وجہ ہے اس کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اس سلسلے میں ان کے ذریعہ وشنوپتھ پولیس تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے والی گاڑی کے علاوہ ان کے پاس دو اور گاڑیاں ہیں، جو مکان کے احاطہ میں واقع گیرج میں تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details