اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: مجسٹریٹ نے تین روزہ رینو پروگرام کا جائزہ لیا

بہار کے ضلع ارریہ میں 20 مارچ سے شروع ہو رہے تین روزہ رینو پروگرام کی تیاریاں زوروں پر ہے، ملک کے معروف ادیب فنیشور ناتھ رینو کی 99 ویں جینتی پر اس تقریب کا اہتمام سرکاری طور پر کیا جا رہا ہے۔

معروف ادیب فنیشور ناتھ رینو کے 99 ویں جینتی پر اس تقریب کا اہتمام سرکاری طور پر کیا جا رہا ہے
معروف ادیب فنیشور ناتھ رینو کے 99 ویں جینتی پر اس تقریب کا اہتمام سرکاری طور پر کیا جا رہا ہے

By

Published : Mar 5, 2020, 5:21 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ضلع مجسٹریٹ پرشانت کمار نے پروگرام کا جائزہ لیا اور ان کی صدارت میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں پروگرام کمیٹی کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے اور پروگرام کی تیاری کے بابت تفصیل بتائی گئی۔

معروف ادیب فنیشور ناتھ رینو کے 99 ویں جینتی پر اس تقریب کا اہتمام سرکاری طور پر کیا جا رہا ہے

اس نشست میں ضلع مجسٹریٹ نے اعلیٰ افسران کو کئی ہدایات بھی دیں اور وقت سے پہلے تمام کام انجام دیے جانے کی تلقین کی۔ 20 مارچ کو رینو پروگرام کا افتتاح فنیشور ناتھ رینو کے گاؤں اوراہی ہنگنہ میں مہمانوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔

اس کے بعد فنیشور ناتھ رینو کے مجسمہ پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ وہیں شام میں رینو کی کہانی پر مبنی فلم پنچ لائٹ بھی دکھائی جائے گی۔

ارریہ میں مجسٹریٹ نے تین روزہ رینو پروگرام کا جائزہ لیا

اس کے علاوہ مقامی اسٹیڈیم میں فنیشور ناتھ رینو کی کتابوں کی نمائش بھی لگائی جائے گی۔ 21 مارچ کو رینو کے نام پر کئی کلچرل پروگرام کا بھی اہتمام ہوگا جس میں سیمینار و مشاعرہ شامل ہے۔

ضلع مجسٹریٹ پرشانت کمار نے کہا کہ پروگرام کا اختتام 22 مارچ کو کیا جائے گا۔ اس دن ضلع انتظامیہ کے ذریعہ فنیشور ناتھ رینو کی شخصیت اور خدمات پر رسالہ بھی جاری ہوگا۔ اس کے علاوہ میراتھن دوڑ بھی منعقد ہوگا۔

معروف ادیب فنیشور ناتھ رینو کے 99 ویں جینتی پر اس تقریب کا اہتمام سرکاری طور پر کیا جا رہا ہے

نشست میں ضلع مجسٹریٹ نے نظم و نسق کی ذمہ داری ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ و فاربس گنج ڈی ایس پی پنکج کمار کو دی گئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ فنیشور ناتھ رینو بہار ہی نہیں بلکہ قومی سطح پر ایک عظیم ادیب و فنکار تھے۔ یہ پورا مہینہ انہیں کے نام پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے مونوگرام کا بھی اجرا کیا۔ نشست میں اعلیٰ افسران کے علاوہ کئی دانشوران نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details