گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں حال کے گزشتہ برسوں سے کاشتکاری بڑھی ہے ۔ اس کے لیے کاشتکاروں کی مدد محکمہ زراعت کی جانب سے دی گئی ہے چونکہ بہار حکومت میں محکمہ زراعت کے وزیر کا تعلق ضلع گیا سے ہے اور وہ ہر ماہ یہاں اپنے محکمہ کے افسران کے ساتھ جائزہ لیتے ہیں اور ساتھ ہی کسانوں سے فیڈ بیک بھی حاصل کرتے ہیں جسکی وجہ سے کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہاہے۔
محکمہ زراعت کے افسر اجے سنگھ نے بتایاکہ گیہوں کے ساتھ دلہن تلہن اور مکا کی بیچ تقسیم کی گئی ہے ، کسانوں کی رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ کسانوں کو فائدہ پہنچے اور وہ براہ راست منافع حاصل کرسکیں۔اس برس گیہوں اور مکا ملا کر 24921 کوئنٹل بیچ تقسیم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس میں گیہوں کا بیج 18 ہزار 49 کوئنٹل ، چنا کا 3805 کوئنٹل ، مسور 2241 کوئنٹل، رائی سرسوں 128 کوئنٹل ، مکا 666 کوئنٹل بیج تقسیم کرنے کا ہدف مقرر ہے ، جس میں اب تک دلہن اور تلہن کے بیچ قریب 95 فیصد تقسیم ہوچکے ہیں جبکہ گیہوں کا ابھی صرف 57 کوئنٹل بیج تقسیم ہوسکا ہے۔
کھاد کی نہیں ہوگی کمی