اردو

urdu

گیا: معذوروں میں الیکٹرک موٹر سائیکل تقسیم

By

Published : Jan 10, 2021, 6:52 AM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع ریڈ کراس بھون میں معذوروں میں الیکٹرک موٹر سائیکل تقسیم کی گئی ہے۔یہ محکمہ کان کنی کے ذریعے وزیراعظم ویلفیئر اسکیم کے تحت تقسیم کی گئی ہے۔

معذوروں میں الیکٹرک موٹر سائیکل تقسیم
معذوروں میں الیکٹرک موٹر سائیکل تقسیم

شہر گیا کے رکن پارلیمان وجے کمار مانجھی کے ہاتھوں معذوروں کو الکٹرک موٹرسائیکل تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معذور افراد اپنی ٹرائی موٹر سائیکل کے ذریعے روز مرہ کے کام انجام دے سکیں گے۔

معذوروں میں الیکٹرک موٹر سائیکل تقسیم

رکن پارلیمان نے کہا کہ جو افراد اپنی تجارت دکان یا پھر تعلیم کے لیے پیدل سفر کرتے تھے یا پھر دوسروں کے سہارے کے لیے مجبور ہوتے تھے اب وہ اس پریشانی سے نجات پائیں گے۔

انہوں نے معذوروں سے کہا کہ وہ اپنا معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اس موٹر سائیکل کو استعمال کریں۔ ساتھ ہی اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ دوسرے لوگ اس کا غلط استعمال ہرگز نہ کرسکیں۔

رکن پارلیمان وجے مانجھی نے حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لیے چلائی جانے والی متعدد فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی اور کہا کہ حکومت ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی کے ذریعے بتایا گیا کہ محکمہ کان کنی کے تحت وزیراعظم کان کنی ویلفیئر اسکیم کے ذریعے سوشل سکیورٹی سیل کو دستیاب رقم سے سو عدد الیکٹرک موٹر سائیکل خریداری گئی تھی جن میں سے 27 موٹر سائیکل گزشتہ نومبر میں تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ آج 16 افراد کو یہ موٹر سائیکل فراہم کی گئی اور بقیہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ضلع میں 41 ہزار 103 معذوروں کو ماہانہ چار سو روپے پینشن دی جا رہی ہے اور وقتاً فوقتاً بلاک میں کیمپوں کا انعقاد کر کے معذوروں کا سرٹیفیکیٹ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ معذور شادی مراعات گرانٹ اسکیم کے تحت ضلع کے 11 معذوروں کو رقم دی گئی ہے۔

اس موقع پر آنند کمار نے کہا انہیں ان کی پسندیدہ ٹرائی موٹر سائیکل ملی ہے وہ ابھی زیر تعلیم ہیں اور انہیں کالج آنے جانے میں اب پریشانی نہیں ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details