اردو

urdu

By

Published : May 29, 2020, 10:12 PM IST

ETV Bharat / state

موباٸل کے لئے دو فریق میں تنازعہ

موباٸل خریدنے کو لے کر فریقوں کے مابین ہوئی لڑائی میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

موباٸل کے لئے دو فریق میں تنازعہ
موباٸل کے لئے دو فریق میں تنازعہ

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں جمعہ کے روز دوپہر کے وقت درگاوتی تھانہ علاقے کے بھیریاں گاؤں میں دو فریقوں کے مابین ہوئی لڑائی میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھیریاں گاؤں کے کٹر سنگھ کے گھر کے لڑکوں نے گاؤں کے سنتوش سنگھ کے ٹریکٹر ڈرائیور سے تین ہزار روپے میں موبائل خریدا تھا۔ لیکن موباٸل چارج نہیں ہو رہا تھا۔
اس دوران ٹریکٹر ڈراٸیور دھان کے کھیت میں بیج ڈالنے جا رہا تھا تبھی سنتوش سنگھ اور کٹر سنگھ کے گھر کے لڑکوں کے مابین موبائل کو لے کر جھگڑا شروع ہوگیا۔ معاملے کو بڑھتے دیکھ ایک فریق نے فائرنگ کر دی حالانکہ اس سے کوئی نْصان نہیں ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے کٹر سنگھ کے بیان پر سنتوش سنگھ کے گھر کی تلاشی لی۔ لیکن کچھ برآمد نہیں ہوا۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او سنجے کمار نے بتایا کہ موبائل خریدنے کے بارے میں جھگڑا ہوا تھا۔ گاؤں والے فائرنگ کی باتیں کر رہے ہیں ، لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details