پروگرام میں تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور کے پی آر او ڈاکٹر دیپک کمار اور این ایس ایس کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر انیرودھ کمار و دیگر موجود تھے، شرکا نے آن لائن نظام تعلیم کی خصوصیات اور اور خامیوں پر سیر حاصل گفتگو کی، پروفیسر دیپک کمار شنکر پی آر او تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور ڈاکٹر انیرودھ کمار کو-آرڈی نیٹر این ایس، تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کہا کہ 'آن لائن نظام تعلیم وقت کا تقاضا ہے لیکن اس میں کئی طرح کی دشواریاں بھی ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں ایسے طلبہ کی کثیر تعداد ہے جن کے پاس ٹولس کی کمی ہے، اس کے علاوہ دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک سروسز بھی بہتر نہیں ہے، لہذا حکومت کو پہلے اس جانب توجہ دینی ہوگی۔