بہار: مغربی چمپارن ضلع کے مجھوليا بلاک کے ہر پور گڑھوا پنچایت میں پی ڈی ایس دکانداروں کی من مانی سے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے. اس کی شکایت لوگوں نے بی ڈی او سے کی، شکایت پر جانچ کے لئے پہنچے بی ڈی او نے پی ڈی ایس دکانداروں کی سخت سرزنش کی۔
بی ڈی او نے راشن دکانداروں کو وارننگ دی
مجھوليا بلاک کے ہر پور گڑھوا پنچایت میں پی ڈی ایس دکانداروں کی منمانی سے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔
لوگوں نے بی ڈی او سے پی ڈی ایس دکانداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'پی ڈی ایس دکاندار انتودے کارڈ یا پیلا کارڈ سے راشن نہیں دے رہے ہیں، بلکہ کسی دوسرے کارڈ پر راشن دیا جا رہا ہے ۔ وہیں راشن کم دینے کی بھی شکایت لوگوں نے پنچایت کے مکھیا ساجدہ تبسم سے کی تھی، جس کی جانکاری مکھیا نے مجھوليا بی ڈی او چندن کمار کو دی.
مکھیا کے شکایت پر مجھولیا بی ڈی او فورا ہر پور گڑھوا پنچایت پہنچے اور پی ڈی ایس دکانوں کی جانچ کی ۔ اس دوران پی ڈی ایس دکانداروں کی کئی ساری خامیاں سامنے آئیں۔ اس پر بی ڈی او نے دکانداروں کو بلا تاخیر راشن تقسیم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 'آئندہ کسی قسم کی شکایت پر لائیسنس منسوخ کر دی جائے گی ۔