اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بہار کی صورتحال بہت بہتر' - ملک بھر میں لاک ڈاؤن

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ مرکزی حکومت نے پولیس ہیڈ کوارٹرزکو ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جا سکے۔

Breaking News

By

Published : Apr 15, 2020, 4:21 PM IST

بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ 'ہم نے لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ پورا کر لیا ہے۔ ہمارے لوگ ٹرینڈ ہو چکے ہیں اور لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کو بھی اچھے سے امپلیمنٹ کریں گے۔

ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ 'بہار کی 12 کروڑ عوام نے لاک ڈاؤن کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون کیا ہے۔ ہم لوگ عوام کی مدد سے ہی کام کرتے ہیں۔'

گپتیشور پانڈے نے کہا کہ 'مہاراشٹر، تمل ناڈو اور کیرالہ کے مقابلہ میں بہار کی صورتحال بہت بہتر ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'قومی لاک ڈاؤن سے پہلے ریاستی حکومت نے یہاں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور ہم اسے ابھی جاری رکھیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details