گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج سی آرپی ایف کے ڈی جی ویمل کمار ویشٹ نے نکسل متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے کہا کہ پولیس کی مستعدی اور بر وقت کارروائی سے ماؤ نوازوں کا خاتمہ ہوا ہے۔DG CRPF Praised And Honored DM ,SSP For Naxalite Affected In Gaya
انہوں نے کہا کہ 'یہ ضرور ہے کہ وقتاً فوقتاً نکسلی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے واردات کو انجام دیتے ہیں تاہم آج ان کی اس طرح کی واردتیں نہیں ہوتی ہیں جس طرح پانچ برس قبل ہوا کرتی تھیں کیونکہ آج سی آرپی ایف ، کوبرا ، ایس ایس بی اور ضلع پولیس کے کیمپ ان جگہوں پر قائم ہیں جہاں پر نکسلیوں کی آماجگاہ تھی۔
عوام کو جوڑنے کی پالیسی ہوئی کامیاب:ڈائریکٹر جنرل ویمل کمار وشٹ نے کہاکہ سی آرپی ایف کوبرا اور ضلع پولیس سمیت ساری فورسز جنہیں نکسلی وارداتوں کو روکنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے نا صرف نکسلیوں کے خلاف کارروائی کی بلکہ نکسل متاثر علاقوں میں عوام کو جوڑنے کی پالیسی پر بھی بھرپور کام کیا۔ سیوک ایکشن پروگرام' کے تحت میڈیکل کیمپ ، غریب بچوں کی تعلیم ،ضرورت مندوں تک ضروریات کی اشیاء پہنچائی ،عوام سے براہ راست رابطہ قائم کیا ۔