گیا:ضلع پریشد کے اراکین کی غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تجویز پاس کی گئی کہ 'لاپروائی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت کو سفارش نامہ بھیجا جائے گا کیونکہ گزشتہ چھ برسوں سے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ ضلع پریشد گیا کے ماتحت ترقیاتی منصوبوں پر کام گزشتہ 11 ماہ سے نہیں ہوا ہے۔ پریشد کے ارکان اس معاملے کو لے کر ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ Gaya Zilla Parishad Members On Developmental Projects
ضلع پریشد کی چیئرمین نینا دیوی کا کہنا ہے 'پریشد کے دفتر میں تعینات افسران اور اہلکاروں کی عدم توجہی کی وجہ سے ہر مالی برس کے دوران مجوزہ کام پورے نہیں ہو پاتے۔ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مالی سال 2016 سے 2022 تک کے منصوبے سرد مہری کے شکار ہیں۔ جن منصوبوں کو منظوری ملی ہے وہ پوری طرح سے مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'گزشتہ برس پنچایتی انتخابات کے بعد سے اب تک گیارہ ماہ گزر چکے ہیں تاہم ایک بھی منصوبہ شروع نہیں ہوا ہے ضلع پریشد کے ارکان اپنے حلقے میں عوام کی ناراضگی کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘