اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بہار کی ترقی کو سنہرے اوراق میں لکھا جائے گا' - وزیر تعلیم نے ملک کے باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک بادپیش کی

وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کی قابل ستائش پیش کرتے ہوئے وزیر تعلیم کرشنندن پرساد نے کہا کے بہار کی ترقی کو سنہرے اوراق میں درج کیا جائے گا۔

بہار کی ترقی کو سنہرے اوراق میں لکھا کیا جائے گا
بہار کی ترقی کو سنہرے اوراق میں لکھا کیا جائے گا

By

Published : Jan 26, 2020, 6:12 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 5:06 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں یوم جمہوریہ کاجشن جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا جس میں بہار کے وزیرتعلیم کرشنندن پرساد ورما نے گیا کے گاندھی میدان میں پرچم کشائی کی ۔ اور عوام کو خطاب کرتے ہوئے عظیم مجاہدین آزادی کے شہیدوں کو یاد کیا اورملک کے باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک بادپیش کی ۔

بہار کی ترقی کو سنہرے اوراق میں لکھا کیا جائے گا۔ویڈیو

انہوں نے اس موقع پر ضلع میں ہورہے ترقیاتی کاموں کو بتاتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے موجودہ برائیوں کے خاتمے اور جل جیون ہریالی منصوبہ کے فروغ کے لئے حکومت نے جو مہم چلائی تھی ،اس کڑی کو ضلع کے بیس لاکھ لوگوں نے انسانی زنجیر بنا کر پرزور حمایت کی ہے ۔

اس مہم کو بہار کی تاریخ کے سنہرے ورق میں درج کیا جائے گا، انہوں نے صحت، تعلیم،سماجی تحفظ وظیفہ، فلاح و بہبود، زراعت اور دیگر محکموں کی طرف سے کئے گئے کاموں کے سلسلے میں بھی عوام کو بتایا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اور ترقی کی اس دور میں بہار کو آگے لے جانے کے لئے ہرفرد کے تعاون کی ضرورت ہے۔


اس خطاب کے بعد وزیرتعلیم نے پریڈ میں نمایاں کردار پیش کرنے والے جوانوں و بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا۔

Last Updated : Feb 25, 2020, 5:06 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details