بہار کے ضلع گیا میں شدت کی گرمی کے سبب ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ Weather Alert in Gaya, Bihar لہر اور دھوپ کی تپش نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے تاہم اس 43 ڈگری درجہ حرارت میں بھی گورنمنٹ ملازمین ایمانی و مذہبی فریضے کو انجام دے رہے ہیں۔ Despite Weather Alert Muslims Fast with Religious Fervor سیکورٹی پر تعینات گارڈز ہوں یا ٹریفک اہلکار، تپتی گرمی میں بھوک اور پیاس کے باوجود ملازمین اپنے فرایض تندہی سے انجام دہے رہے ہیں۔
ملازمین کے لیے 43ڈگری روزہ رکھنے کے لیے مانع نہیں گیا میں 42 ڈگری سیلسیش کے باوجود سرکاری ملازمین روزہ قضا نہیں کر رہے، بلکہ بھوک اور اور پیاس کے باوجود اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ Despite Weather Alert Muslims Fast with Religious Fervor ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی فرائض انجام دے رہے ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’گرمی اور لہر سبھی کے لیے ایک برابر ہے۔ بھوک اور پیاس کی شدت کو برداشت کرکے اپنی ساری ذمہ داریوں کو اسی حالت میں من و عن پورا کرنے کا نام ہی روزہ ہے۔ ہم ایک طرف جہاں اپنے سرکاری فرائض کو بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں وہیں مذہبی فرائض میں بھی کسی قسم کی کوتاہی نہیں برت رہے۔‘‘
محکمہ اقلیتی فلاح کے دفتر میں تعینات گارڈ - خورشید عالم - نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران گزشہ پچیس برسوں سے لگاتار روزہ رکھ رہے ہیں، اس مرتبہ بھی وہ روزہ قضا نہیں کر رہے۔ Govt Employees Fast despite Hot weatherانہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کام کاج میں فرق آیا ہے، آج کل کام کا بہت زیادہ پریشر ہوتا ہے تاہم اسکے باوجود وہ تندہی اور ایمناداری سے اپنے فرایض انجام دے رہے ہیں۔ انکے مطابق ’’روزہ میرا ذاتی معاملہ ہے اس سے میرے کام پر کوئی اثر نہیں آنا چاہئے۔‘‘ تاہم وہ رمضان کے دوران اعلیٰ افسران کی جانب سے کام کے بوجھ کو کم کرنے سے کافی خوش ہیں۔
جھلسا دینے والی دھوپ میں گھنٹوں تک کھڑے ہوکر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے والے ٹریفک اہلکار سید صادق نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’اصل روزہ یہی ہے کہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ رب کو یاد کرنا اور اسکے احکامات کو بجا لانا۔‘‘ Govt Employees Fast with Religious Fervor in gayaگرمی کے دوران روزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’دن کس طرح گزرتا ہے اب اس کا احساس کم ہونے لگا ہے، ہاں جھلسا دینے والی گرمی میں پیاس کی شدت کافی ستاتی ہے۔‘‘
ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفس میں کام کر رہے ارشاد عالم کے بھی کچھ ایسے ہی تاثرات ہیں، انکے مطابق: ’’روزہ مذہبی فریضہ ہے اور میں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دے کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔‘‘ ضلع میں موجود سی آر پی ایف کیمپ میں تعینات اہلکار بھی گرمی میں روزہ رکھ کر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ Govt Employees Fast despite Hot weatherگرمی کی شدت کے باوجود لگاتار روزہ رکھنے پر ایسے افراد کی ستائش کی جا رہی ہے۔