گیا:ریاست بہار کے گیا میں ہیٹ ویو کے الرٹ کے دوران بھی عازمین حج کی خدمت میں سرکاری عملہ اور رضکاروں کا جذبہ اور جوش کم نہیں ہوا ہے بلکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ طیاروں کی پرواز کے عازمین حج کی خدمت میں رضکار و سرکاری اہلکار مسلسل لگے رہے۔ رضکار اور نوڈل افسر حج سنیچر کی رات سے ہی مسلسل ایئرپورٹ پر موجود رہے جو سوموار کی شام چار بجے جانے والے طیارے کے عازمین حج کا امیگریشن اور کسٹم کراکر اپنے گھروں کو واپس ہوئے اور پھر رات نو بجے سے پہلے ایئرپورٹ پر پہنچے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
شدید گرمی اور خطرناک و جان لیوا لو کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں کوئی کمی نہیں ہے، رضکاروں کی بے لوث خدمت اور سرکاری عملہ بالخصوص نوڈل افسر جیتیندر کمار اور کنٹرول روم مے آئی ہیلپ یو اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری اہلکاروں کے جذبے کو دیکھ کر ریاستی وزیر اقلیتی فلاح زماں خان نے بھی ستائش کی ہے اور کہاکہ وہ حج آپریشن کے دوران کئی امبارکیشن پوائنٹ پر گئے ہیں لیکن جس طرح کا انتظام اور خدمت کا جذبہ گیا میں ہے۔ ویسا نظارہ کہیں دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔