اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی الرٹ کے باوجود ارریہ ریلوے اسٹیشن پر کوئی پولس اہلکار نہیں - ارریہ بہار تازہ ترین خبریں

محکمہ خفیہ کی جانب سے ریاست بہار میں ہائی الرٹ کئے گئے 16 اضلاع میں ارریہ بھی شامل ہے۔

ارریہ کورٹ ریلوے اسٹیشن

By

Published : Oct 22, 2019, 9:45 PM IST

خیال رہے کہ نیپال کے راستے کوسی اور سیمانچل حلقہ میں عسکریت پسندوں کے داخل ہونے کی خبر وں پر این آئی اے نے کوسی سمیت سیمانچل حلقے کے ریلوے اسٹیشنوں کو ہائی الرٹ جاری کیا تھا، تاکہ کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے پائے۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ارریہ کورٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے اور وہاں موجود محکمہ ریلوے کی جانب سے اٹھائے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، تو معلوم ہوا ارریہ کورٹ ریلوے اسٹیشن آج بھی اسی طرح ہے جس طرح ہائی الرٹ سے قبل تھا۔

ارریہ کورٹ ریلوے اسٹیشن

آنے جانے والے مسافروں کی وہاں نہ تو تلاشی لی جا رہی اور نہ ہی پلیٹ فارم پر کسی طرح کی کوئی نگرانی ہے۔

ہائی الرٹ کے باوجود ارریہ ریلوے اسٹیشن پر کوئی پولس اہلکار نہیں
ایسے میں کسی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

خفیہ محکمہ کے ذریعہ بہار میں دہشت گردوں کے داخلے پر بہار کے 16 اضلاع کے ریلوے اسٹیشنوں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے جس میں ارریہ بھی شامل ہے. اس کے باوجود یہاں اسٹیشن پر لاپرواہی صاف دیکھی جا سکتی ہے.

اسٹیشن پر کسی طرح کے نہ کوئی پولس اہلکار تھے، نہ جانچ عملہ ہے اور نہ ریلوے محکمہ کے کوئی اسپیشل فورس.

مسافروں کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ کے باوجود محکمہ ریلوے کی جانب سے مناسب حفاظتی دستے کا نہ لگاناایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

وجے کمار بتاتے ہیں اگر ہائی الرٹ نہیں بھی ہوتا تو اس اسٹیشن پر پولس اہلکاروں کی تعیناتی ضروری ہے کیونکہ یہاں سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر آمد و رفت کرتے ہیں اور ان کے کسی طرح کی جانچ بھی نہیں ہوتی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details