بہار کے نائب وزیرعلیٰ سشیل کمار مودی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دیہی سڑک منصوبوں کے رکھ رکھاﺅ کےلیےمرکزی حکومت سے اضافی رقم کا مطالبہ کیا ہے۔
مودی نے ریاست میں 15 ہزار کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے دیہی سڑکوں کے سنگ بنیاد، افتتاح کے موقع پر منعقدہ ورچوئل تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پہلی مرتبہ وزیراعظم اٹل بہار ی واجپئی نے دیہی سڑکوں کی تعمیر کیلئے ” وزیراعظم دیہی سڑک منصوبہ “ شروع کیا تھا۔
بہار میں اب تک دیہی سڑکوں کی تعمیر پر 64,199.20 کروڑ خرچ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں دیہی سڑکوں کے رکھ رکھاﺅ پر 4,668 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔آنے والے سالوں میں یہ خرچ مزید بڑھے گا۔ اس لئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کو میمورنڈم دے کر وزیراعلیٰ اور وزیراعظم دیہی سڑک منصوبوں کے تحت تعمیر سڑکوں کے رکھ رکھاﺅ کےلیے اضافی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔