گیا ہوائی اڈہ سے حج آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع میں واقع ہوائی اڈہ سے بہار کے عازمین حج کے پرواز کے سلسلے کو شروع کرنے کا مطالبہ تیز ہوگیا ہے ، آج گیا کے رضاکاروں نے اسکی مانگ کی ہے سنیئر رضاکار شاہد خان ، محمد عارف سمیت کئی رضاکاروں نے محکمہ اقلیتی فلاح بہار کو اس تعلق سے ای میل کیا ہے اور مانگ کی ہے کہ گیا ہوائی اڈے سے حج آپریشن 2023کو شروع کرانے کی پہل کی جائے.
بہار سے ہربرس سات آٹھ ہزار کے درمیان حج کے مقدس سفر پر لوگ روانہ ہوتے ہیں لیکن گزشتہ برس سے یہاں بہار کے عازمین حج کی پرواز کو بند کرکے کلکتہ سے شروع کردی گئی تھی جس میں عازمین حج کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنے کا معاملہ بھی پیش آیا تھا. یہاں گیا ہوائی اڈے سے پرواز ہونے سے عازمین حج کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہاں اور پٹنہ حج بھون میں ایک ہزار سے زیادہ رضاکار بے لوث خدمات انجام دینے کے لیے موجود ہوتے ہیں.
دراصل گیا ہوائی اڈے سے پہلی مرتبہ سنہ 2002میں حج آپریشن شروع ہوا تھا اس وقت اسکا افتتاح سابق مرکزی وزیر سیدشاہنواز حسین نے کیا تھا دوسال تک بہار کے عازمین حج کی پروازیں یہیں سے ہوتی رہیں تاہم سنہ 2005میں اس کو بند کردیا لیکن بعد میں دوبارہ سنہ 2012میں پھر سے گیا ہوائی اڈے سے پرواز کاسلسلہ شروع ہوا جو سنہ 2019تک مسلسل جاری رہا تاہم 2020میں کورنا کی وجہ سے پرواز نہیں ہوئی اور 2022میں کلکتہ سے پرواز کا سلسلہ شروع ہوگیا ،
یہ بھی پڑھیں:Road Safety Week In Gaya سڑک سیفٹی بیداری مہم کے ذریعہ حادثات روکنے کی کوشش
گیا امبارکیشن پوائنٹ کو بند کرنے کی کاروائی کاسلسلہ 2018سے ہی شروع کردی گئی تھی لیکن ریاستی حکومت کی مداخلت سے اسوقت پرواز کا سلسلہ بند نہیں ہوا تھا لیکن بعد میں ملک میں کل 9امبارکیشن پوائنٹ کو بند کردیا گیا جس میں گیا بھی شامل تھا