اردو

urdu

ETV Bharat / state

Five People Committed Suicide: منوج جھا کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپیہ معاوضہ دینے کا مطالبہ - غربت سے تنگ آکر کی خود کشی

پپو یادو نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت منوج جھا کے خاندان کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دے ساتھ ہی ایس آئی ٹی جانچ کر کے جن لوگوں نے منوج جھا پر روپے کا دباؤ بنایا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ Due to poverty, Brahmin Family of 5 Members Commit Suicide in Bihar

پپو یادو
پپو یادو

By

Published : Jun 9, 2022, 11:27 AM IST

پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا کہ ملک اور ریاست کے حالات اچھے نہیں ہیں، ایک طرف چھوٹے چھوٹے ملک ہندوستان کو آنکھ دکھا رہے ہیں تو دوسری طرف ریاست میں قرض میں ڈوبے بے روزگار لوگ پورے خاندان کے ساتھ خود کشی کر رہے ہیں-Due to poverty, Brahmin Family of 5 Members Commit Suicide in Bihar

پپو یادو

پٹنہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پپو یادو نے سمستی پور میں خود کشی کرنے والے ایک خاندان کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ منوج جھا کتنا پریشان ہوا کہ سبھی لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے، منوج جھا نے قرض کے طور پر جو تین لاکھ روپیہ لیا تھا وہ آہستہ آہستہ سود سمیت 18 لاکھ روپے پہنچ گیا تھا، وہ بے چارہ غریب کہاں سے قرض اداکرتا،اسی لئے مجبوراً اسے موت کو گلے لگانا پڑا۔

پپو یادو نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت منوج جھا کے خاندان کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دے ساتھ ہی ایس آئی ٹی جانچ کر کے جن لوگوں نے منوج جھا پر روپے کا دباؤ بنایا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

پپو یادو نے کہا کہ یہ معاملہ صرف ایک سمستی پور کا نہیں ہے بلکہ بہار کے الگ الگ اضلاع میں بے روزگار نوجوان،قرض سے پریشان کسان، پریشان حال غریب خود کشی کر رہے ہیں مگر نتیش حکومت صرف ترقی کے دعوے کر رہے ہیں،پپو یادو نے مزید کہا کہ بہار میں اقتدار اور حزب اختلاف لوگوں کو ایوان میں بیٹھے کا حق نہیں ہے، یہ تمام لوگ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں، حزب مخالف لیڈر کو گھومنے سے فرصت نہیں ہے، منوج جھا کے معاملے پر ایک ٹیوئٹ تک نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:Pappu Yadav on Nitish Government: 'بہار حکومت ہر محاذ پر ناکام'

انہوں نے کہا کہ جب پپو یادو متاثرین کے گھر پہنچے تو تیجسوی یادو کی نیند کھلی اور ٹیوئٹ کیا، یہ ہمارے بہار کے لیڈران کا حال ہے. اس لئے ابھی بھی وقت ہے حکومت ہوش میں آئے اور یہاں کے بے روزگار نوجوانوں اور کسانوں کے بارے میں سوچے، نہیں تو آنے والے دن میں اور بھی برا حال ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details