سلطان الاولیاء، معین الہند خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ ان ہی برگزیدہ اللہ کے ولیوں کے سرتاج ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی نے اپنے قدم مبارک سے اس وطن عزیز کی مٹی کو عزت بخشی ہے۔ مگر حالیہ دنوں ایک نجی نیوز چینل کے اینکر نے خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں نازیبا کلمات کہے۔اس پر ارریہ کے اہل علم و دانش نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی شریعت قاضی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اس ملک میں نہ صرف اسلامی دنیوی تعلیمات کے عظیم داعی ہیں بلکہ آپ انسانیت کے عظیم معمار اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔ اس لیے اس ملک میں انہیں منفرد مقام حاصل ہے۔ ایک صحافی کے ذریعہ خواجہ معین الدین چشتی کی شخصیت پر کیے گئے تبصرہ نامناسب اور قابل مذمت ہے۔