اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Occupation of Waqf Land: گیا وقف املاک پر ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - Illegal Occupation of Waqf Land

گیا وقف تحفظ کمیٹی کے اراکین نے محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان اور وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور گیا کی وقف املاک کو بچانے کا مطالبہ کیا۔ Demand for action against illegal occupation of waqf properties

گیا وقف املاک پر ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
گیا وقف املاک پر ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

By

Published : Jun 24, 2022, 6:05 PM IST

گیا:بہار کے ضلع گیا میں وقف املاک کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں نے آج محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر اور چیئرمین وقف بورڈ کو ایک عرضداشت پیش کی اور ضلع میں وقف املاک کو قابضین سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے سید اسد محسن نے بتایا وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ کے حوالے سے آج پٹنہ اقلیتی امور کے ریاستی وزیرزماں خان، سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی گئی اور ایک میمورنڈم سونپا گیا جس میں وزیر اور چیئرمین کو ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ 'ارشاد علی وقف اسٹیٹ کی بائیس ہزار ہیکٹیر زمین کا خرد برد کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر دیکھنے کے بعد وزیر نے چِیئرمین کو ہدایت دی کہ وہ اسٹیٹ کی زمین کی جانچ کرائیں اور جن لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے ان کے خلاف ضروری کارروائی کریں۔ Demand for action against illegal occupation of waqf properties

چیئرمین ارشاد اللہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ارشاد علی وقف اسٹیٹ سمیت ضلع گیا کی دوسری وقف املاک کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ کئی جگہوں پر نوٹس جاری کی گئی ہے اور جن املاک کا مقدمہ ٹریبونل میں زیرسماعت ہے، اس کو بھی جلد حل کرانے کی کوشش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ 7 جون 2022 کو ای ٹی بھارت اردو نے ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کے حوالے سے متولی عارف خان کے بیان اور وقف بورڈ کی کارروائی کے کاغذات کے ساتھ " ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ پر ناجائز قبضہ " کے عنوان پر ایک خبر شائع کی تھی، اس رپورٹ کے بعد نہ صرف قابضین میں کھلبلی مچ گئی بلکہ اب ضلع میں اوقاف املاک کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے رضاکار بھی متحرک نظر آنے لگے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details