اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Municipal Election Result مسلم اکثریتی علاقہ شیرگھاٹی نگرپریشد انتخابات غیرمسلم امیدوار کی جیت - میئر کے عہدے پرمسلم امیدواروں کی شکست

ضلع گیا کے بڑے بلدیاتی حلقہ میں ایک ' شیرگھاٹی نگرپریشد' کے اہم عہدے پر مسلم امیدواروں کی شکست ہوگئی ہے، ایک امیدوار مسرور عالم نے کہا ' انکی شکست کی وجہ ووٹ مالی طور پر کمزور ہونا ہے۔Defeat of Muslim candidates for Mayor post in Gaya

مسلم امیدواروں کی شکست
مسلم امیدواروں کی شکست

By

Published : Dec 20, 2022, 3:25 PM IST

یاست بہار کے ضلع گیا میں آج بہار میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، گیا میں واقع دس کونسل ' نگرپریشد نگر پنچایت اور نگرنگم ' میں چھ نشستوں پر گنتی جاری ہے،ان چھ جگہوں میں شیرگھاٹی ، ٹکاری ، بودھ گیا ، وزیرگنج ، خضرسرائے اور امام گنج حلقہ میں پہلے مرحلے میں گزشتہ 18دسمبرکو ووٹنگ ہوئی تھی جسکے نتائج آج صبح سے آنے شروع ہوگئے ہیں۔Defeat of Muslim candidates for Mayor post in Gaya

مسلم امیدواروں کی شکست

اس دوران گیا کے شیرگھاٹی سے میئر کے عہدے مسلم امیدواروں کی شکست ہوئی ہے یہاں سے پون سنگھ جو بجرنگ دل کے رہنما ہیں انکی والدہ گیتا دیوی نے جیت درج کی ہے، گیتا دیوی نے تین ہزار ووٹوں سے جیت درج کیا ہے جبکہ شیرگھاٹی کے بقیہ امیدواروں کی کراری شکست ہوئی ہے۔ یہاں سے سماجی کارکن اور ایم آئی ایم کے رہنماء مسرور عالم کی اہلیہ میئر کے عہدے کی امیدوار تھیں انہیں بھی شکست کا سامنا کربنا پڑا ہے،اس کے علاوہ دیگر مسلم امیدوراں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شیرگھاٹی کے پریشد حلقہ کے تعلق سے کہاجاتا ہے کہ یہاں مسلم ووٹروں کی خاصی تعداد ہے،یہاں مسلم امیدوار دوسرے فرقوں کے معمولی حمایت سے اکثر جیت حاصل کرتے ہیں، تاہم اس دفعہ ایسا نہیں ہوا کئی ایسے بوتھ سے پون سنگھ کی والدہ کوووٹ ملے جو مسلم اکثریتی وارڈ ہیں ۔

مسرورعالم نے کہاکہ انکی شکست ہوئی ہے، عوام نے ان پر مکمل اعتماد نہیں کیا تاہم جنہوں ے نے اعتماد کر ووٹ دیا ان سب کے لیے وہ شکرگزار ہیں، اب توقع ہے شیرگھاٹی کی ترقی ہوبد عنوانی کا خاتمہ ہو، و کیونکہ کرپشن کا معاملہ برسوں سے یہاں سرخیوں میں رہا حالانکہ یہاں کے سابق میئر اورڈپٹی میئر کی ہار ہوگئی ہے انہوں نے انتخاب میں پیسوں کے کھیل کا بھی الزام لگایا۔

واضح ہوکہ شیرگھاٹی میں کل 28وارڈ ہیں جس میں صرف 6 وارڈوں میں مسلم امیدواروں نے جیت درج کر وارڈپارشد بنے ہیں ،جبکہ بقیہ وارڈوں میں مسلم امیدواروں کی شکست ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:Gaya Municipal Elections گیا میں خاتون امیدوار کے شوہر اورانکے حامیوں کا پولیس سے ٹکراو

ABOUT THE AUTHOR

...view details