اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tejashwi Yadav Defamation Case ہتک عزت کیس میں تیجسوی یادو کے خلاف احمدآباد کی عدالت آج فیصلہ سنائے گی - گجرات سے باہر کے تین رہنماؤں کے خلاف ہتک عزت

احمد آباد کی عدالت بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف دائر ہتک عزت کیس پر آج فیصلہ سنائے گی۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے شکایت کنندہ کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ Tejashwi Yadav Defamation Case

After Rahul Gandhi, defamation case against RJD's Tejashwi Yadav in Gujarat
ہتک عزت کیس میں تیجسوی یادو کے خلاف احمدآباد کی عدالت آج فیصلہ سنائے گی

By

Published : May 8, 2023, 7:48 AM IST

Updated : May 8, 2023, 8:02 AM IST

احمد آباد: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف احمد آباد میں دائر ہتک عزت کے مقدمے پر عدالت آج فیصلہ سنائے گی۔ عدالت نے پچھلی سماعت میں شکایت کنندہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اگلی تاریخ 8 مئی مقرر کی تھی۔ حقائق کا جائزہ لینے کے بعد عدالت آج فیصلہ کرے گی کہ آیا بہار کے نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اگر ہتک عزت کا معاملہ ہے تو عدالت تیجسوی یادو کو سمن بھی جاری کر سکتی ہے۔ تیجسوی یادو نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اسمبلی احاطے میں بیان دیا تھا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات میں صرف گجراتی ہی ٹھگ ہو سکتے ہیں اور انہیں معاف کر دیا جائے گا۔

تیجسوی یادو کے اس بیان پر احمد آباد کے تاجر اور سماجی کارکن ہریش مہتا نے 26 اپریل کو احمد آباد کی عدالت میں تیجسوی یادو کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس معاملے کی پہلی سماعت یکم مئی کو احمد آباد کی میٹروپولیٹن کورٹ میں ہوئی تھی۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ڈی جے پرمار نے ہتک عزت کیس کی پہلی سماعت میں شکایت کنندہ ہریش مہتا کا بیان ریکارڈ کرایا۔ اگر احمد آباد کی عدالت راشٹریہ جنتا دل اور ڈپٹی سی ایم کو سمن جاری کرتی ہے تو یہ ہتک عزت کا تیسرا کیس ہوگا جس میں گجرات سے باہر کے کسی لیڈر کو عدالت میں طلب کیا جائے گا۔

جہاں راہل گاندھی ہتک عزت کے مقدمے میں دو برس کی سزا کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں گجرات یونیورسٹی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ یونیورسٹی نے یہ معاملہ پی ایم مودی کی ڈگری کے معاملے میں پریس کانفرنس کرنے پر کیا ہے۔ یونیورسٹی نے الزام لگایا تھا کہ گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان لیڈروں کی پریس کانفرنس سے یونیورسٹی کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 8, 2023, 8:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details