پٹنہ:بہار پبلک سروس کمیشن 'بی پی ایس سی' کے امتحان میں مسلسل مسلم نمائندگی کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بی پی ایس سی کے 66 ویں امتحان کا فائنل ریزلرٹ جاری ہوا جس میں کامیاب 685 امیدواروں میں سے صرف 32 مسلم امیدوار ہی کامیاب ہوسکے جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی بھی مسلم امیدوار شامل نہیں تھا۔ Decline of Muslim candidates in civil services
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو نے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد نے کہا کہ ابھی بھی مسلم آبادی میں شرح خواندگی کے ساتھ ساتھ وسائل کی بہت کمی ہے۔ بہار میں کئی اقلیتی ادارے خود کفیل ہیں جن کے پاس اتنی آمدنی ہے کہ وہ اپنی سطح پر قوم کے نونہالوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے وسائل کی دستیابی اور اعلی معیار کے کوچنگ سینٹر چلا سکتے ہیں تاہم بے توجہی اور اندرونی انتشار کی وجہ سے وہ اس طرح کی غور و فکر سے دور ہیں۔ آج جو مسلم امیدوار کامیاب ہورہے ہیں وہ اپنی ذاتی محنت اور کوشش کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ معاشرے اور اداروں کا اس میں کوئی تعاون نہیں ہے۔ BPSC 66th Exam Result