اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ کے سارے اسپتال وینٹیلیٹر پر: شاہنواز عالم - Member of Assembly Shahnawaz Alam

جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے بہار حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارریہ صدر اسپتال سمیت ضلع کے تمام ریفرل ہسپتال وینٹیلیٹر پر ہیں، کورونا سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ارریہ کے سارے ہسپتال وینٹیلیٹر پر: شاہنواز عالم
ارریہ کے سارے ہسپتال وینٹیلیٹر پر: شاہنواز عالم

By

Published : May 11, 2021, 1:21 PM IST

ارریہ: کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر گزشتہ دنوں ریاستی حکومت نے ریاست میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ اس ضمن میں آج جوکی ہاٹ کے رکن اسمبلی شاہنوازعالم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو ریاست میں اور پہلے لاک ڈاؤن نافذ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بہار کی صورتحال پہلے سے زیادہ خطرناک اور ڈرانے والی ہے، کورونا سے لوگوں کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، حکومت تماشہ بیں بنی بیٹھی ہے۔

ویڈیو

رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے قبل بہار کے محکمہ صحت نے کوئی تیاری نہیں کی تھی جس کا خمیازہ آج بہار کے عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، کورونا مریضوں کے لئے اسپتالوں میں بیڈ نہیں ہیں، ڈاکٹرز نہیں ہیں، آکسیجن کی کمی ہے، لوگ سرکاری اسپتالوں میں جانے کے بجائے پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں جہاں من مانے طریقہ سے رقم کی وصولی کی جا رہی ہے، اس وقت بہار کا پورا سسٹم فیل ہے۔


مذکورہ باتیں جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر شاہنواز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہی، شاہنواز عالم نے کہا کہ ارریہ اسپتال کی حالت کسی سے چھپی نہیں ہے، یہاں لوگوں کا علاج کس طریقے سے کیا جارہا ہے، مریضوں کو سسٹم کے بھروسے چھوڑ دیا گیا ہے۔

ارریہ صدر اسپتال سمیت ضلع کے تمام ریفرل اسپتال وینٹیلیٹر پر ہیں، یہاں صرف ریفر کا کھیل چل رہا ہے، مریضوں کا بروقت علاج کرنے کے بجائے انہیں دوسرے اسپتالوں میں ریفر کر یہاں کے ڈاکٹر اپنی جان چھڑا رہے ہیں۔


شاہنواز عالم نے کہا کہ موت کے غلط اعداد وشمار پیش کیے جارہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں جن لوگوں کی موت ہو رہی ہے ان کا اندراج تک نہیں کیا جا رہا ہے، ارریہ محکمہ صحت کا نظم و نسق پوری طرح سے فیل ہے، میں ارریہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس جانب دھیان دیں اور صدر ہسپتال میں جو کمی ہے اسے فوری طور پر دور کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details