گیا:ریاست بہار کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع گیا میں مانسون میں تاخیر کی وجہ سے شدید گرمی اور لو لگنے سے اموات کا معاملہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں اس دوران لو لگنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس کی تصدیق خود ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کی تھی۔ حالانکہ وہ دو سے زیادہ متاثرین کی موت کی تصدیق نہیں کررہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے مگدھ کمشنری کے سب سے بڑے ہسپتال انوگرہ نارائن میں فالج کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 58ہوگئی ہے۔ گرمی اور لہر کے حوالے سے مگدھ میڈیکل ہسپتال میں ایک الگ ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کیا گیا ہے۔اس میں 80 بیڈ دستیاب ہیں۔ یہ وارڈ مکمل طور پر ائرکنڈیشن ہے۔
مگدھ میڈیکل ہسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پی کے اگروال نے کہا کہ آنے والے تمام مریض ہیٹ اسٹروک کے شکار نہیں ہوتے ہیں بلکہ مختلف بیماریوں میں وہ مبتلا ہوتے ہیں۔ مریضوں کو ہیٹ اسٹروک وارڈ میں داخل کرکے ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ جبکہ انتظامیہ کے مطابق گرمی اور لو سے اب تک دو اموات ہو چکی ہیں۔ ابھی دو اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہو سکے گی کہ ان کی موت لو لگنے سے ہوئی یا بیماری کی وجہ سے موت ہوئی ہیں۔