اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: روہتاس کے نوجوان کی مشکوک حالت میں موت - بہار نیوز

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے بلی پور گاؤں میں روہتاس کے ایک نوجوان کی مشکوک حالت میں موت ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والا شخص کی شناخت روہتاس ضلع کے داریگاؤں تھانہ علاقہ کےقادر گنج کا منیش کمار (18) ولد سنتوش بند کے طور پر کی گئی ہے۔

روہتاس کے نوجوان کی مشکوک حالت میں موت
روہتاس کے نوجوان کی مشکوک حالت میں موت

By

Published : May 10, 2020, 4:20 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 3:40 PM IST

بتایا جاتاہے کہ بچپن سے ہی وہ بالی پور گاؤں میں اپنے نانا نریش بند کے گھر رہتا تھا۔ مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ منیش کمار کی موت کو لیکر پورے گاٶں میں طرح طرح کی چرچہ زوروں پر تھی۔

مقامی لوگ قتل کی وجہ ایک عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات بتا رہے ہیں تو کوئی خودکشی بھی بتایا رہا ہے۔

اس بابت کدرا ایس ایچ او شکتی کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس اس تمام نکات پر مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔ فی الحال معاملہ خودکشی کا لگ رہا ہے۔ تحقیقات سے سارا معاملہ سامنے آجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے رات کے قریب دس بجے نوجوان کی لاش کو اس کے ماموں کے گھر سے برآمد کیا۔ پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ معاملہ درج کر کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 3:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details