اردو

urdu

ETV Bharat / state

Death of Prof. Aslam Azad: معروف سیاسی رہنما و ادیب پروفیسر اسلم آزاد کا انتقال، ادبی حلقوں میں غم کی لہر - جے ڈی یو کے رہنما کا پٹنہ میں ہوا انتقال

پروفیسر اسلم آزاد اردو فکشن تنقید کا ایک معتبر نام تھا، انہوں نے بحیثیت استاد شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں لمبی خدمات انجام دیں، 1978 میں پروفیسر اسلم آزاد شعبۂ اردو سے منسلک ہوئے، 1990 میں پہلی بار شعبۂ اردو کے صدر مقرر ہوئے، اس کے بعد کئی مرتبہ صدر شعبۂ اردو کے عہدے پر فائز رہے، 2014 میں شعبۂ اردو سے سبکدوش ہوئے۔ JDU leader Aslam Azad dies in Patna

پروفیسر اسلم آزاد
پروفیسر اسلم آزاد

By

Published : Jun 8, 2022, 1:59 PM IST

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے معروف رہنما، پٹنہ یونیورسٹی شعبۂ اردو کے سابق صدر و بہار قانون ساز کونسل میں جنتا دل یونائٹیڈ کے ڈپٹی لیڈر پروفیسر اسلم آزاد کا لمبی علالت کے بعد آج پٹنہ کے ایمس میں انتقال ہو گیا، وہ گزشتہ سال کورونا کی زد میں آئے تھے جس کے بعد سے ان کی صحت گرتی جا رہی تھی، دہلی کے سر گنگا رام اسپتال اور میکس اسپتال میں بھی ایڈمٹ ہوئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے کینسر کا مرض بتایا تھا، اس کے بعد سے وہ پٹنہ آ گئے تھے، تین دن قبل طبیعت زیادہ بگڑنے کی وجہ سے انہیں پٹنہ ایمس میں داخل کیا گیا تھا، جہاں آج انہوں نے آخری سانس لی. پروفیسر اسلم آزاد سیتامڑھی ضلع کے مولا نگر کے رہنے والے تھے اور وہیں کل صبح تدفین عمل میں آئے گی۔ JDU leader Aslam Azad dies in Patna


پروفیسر اسلم آزاد اردو فکشن تنقید کا ایک معتبر نام تھا، انہوں نے بحیثیت استاد شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں لمبی خدمات انجام دیں، 1978 میں پروفیسر اسلم آزاد شعبۂ اردو سے منسلک ہوئے، 1990 میں پہلی بار شعبۂ اردو کے صدر مقرر ہوئے، اس کے بعد کئی مرتبہ صدر شعبۂ اردو کے عہدے پر فائز رہے، 2014 میں شعبۂ اردو سے سبکدوش ہوئے، اسلم آزاد نے کئی ادبی سرمایہ بھی چھوڑا جن میں "اردو ناول آزادی کے بعد، عزیز احمد بحیثیت ناول نگار، قرۃالعین حیدر بحیثیت فکشن نگار، آنگن ایک تنقیدی مطالعہ، اردو کے غیر مسلم شعراء" وغیرہ شامل ہے. اسلم آزاد شاعر کی حیثیت سے بھی منفرد شناخت رکھتے تھے، ان کا شعری مجموعہ" نشاط کرب" مقبول عام ہوا۔

پروفیسر اسلم آزاد کا سیاسی سفر 1983 سے شروع ہوا، مختلف پارٹیوں کے انتخابی نشان پر میدان میں بھی اترے مگر کامیاب نہیں ہوئے، پھر 2006 میں جنتا دل یونائٹیڈ میں شامل ہوئے اور 11 مئی 2006 سے 2012 تک بہار قانون ساز کونسل کے رکن رہے. کونسل میں جنتا دل یونائٹیڈ کے ڈپٹی لیڈر بھی ہوئے، جب تک آپ ایوان میں رہے مسلم مسائل کو بے باکی سے اٹھاتے رہے. نتیش کمار ان کی ادبی صلاحیت کی وجہ سے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے. ان کے انتقال پر بہار سمیت ملک بھر کے اردو دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details