اردو

urdu

ETV Bharat / state

معروف عالمِ دین مفتی محفوظ الرحمٰن کا انتقال، تعلیمی شعبے کے لیے بڑا نقصان - محفوظ الرحمٰن نے اپنی زندگی کو قوم کے لیے وقف کیا

بہار کے معروف عالمِ دین مفتی محفوظ الرحمٰن عثمانی کا انتقال پر ملال پسماندہ علاقوں میں تعلیمی مشن کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، مفتی صاحب علیہ الرحمہ نے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی طرف رجحانات بڑھائے، بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی ترقی و کفالت کا ذمہ اٹھایا۔ تعلیم کے تئیں انکی خدمات ناقابل فراموش ہے، مدھوبنی سپول میں ان کا قائم کردہ ایک عظیم ادارہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ ہے۔

معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمٰن کا انتقال، تعلیمی شعبے کے لیے بڑا نقصان
معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمٰن کا انتقال، تعلیمی شعبے کے لیے بڑا نقصان

By

Published : May 24, 2021, 1:03 PM IST

بہار کے معروف عالمِ دین اور تعلیم دوست حضرت مولانا مفتی محفوظ الرحمٰن نے اپنی زندگی کو قوم کے لیے وقف کیا تھا ان کے انتقال پر ملال سے ضلع گیا کے علماء کرام، ائمہ مساجد، ڈاکٹر اور تعلیمی دوستوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

شہر گیا کے مشہور آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر فراست حسین نے کہا کہ مفتی محفوظ الرحمٰن قاسمی ہمیشہ قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت جاری رکھنے کے لیے جدوجہد میں تھے. مفتی علیہ الرحمہ نہ صرف دینی تعلیم بلکہ عصری تعلیم کے لیے بھی زور دیتے تھے. ان کا ماننا تھا کہ جب تک پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی طرف رجحان نہیں ہوگا تب تک ہماری غربت دور نہیں ہوگی اور ہماری قوم ترقی یافتہ قوم کی قطار میں کھڑی نہیں ہوگی. مدرسے میں عصری تعلیم پر فوکس کیا تاکہ مدرسے کے بچے بھی ڈاکٹر، انجینیئر بنیں اور دنیا کے بہترین عہدوں پر فائز ہوں۔
ڈاکٹر فراست حسین نے کہا کہ چونکہ وہ بھی بہار کے ایک قدیم یتیم خانہ چیرکی گیا کے صدر ہیں. اس لیے وہ تعلیم سے جڑے افراد کو فالو کرتے ہیں اور ان کے ادارے کے نظام کو سمجھتے ہیں تاکہ وہ قدیم یتیم خانے کو بہتر ڈھنگ سے چلا سکیں۔
مشہور فزیشن ڈاکٹر ایس زیڈ احسن نے بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ زمانہ اسی کی یاد میں آنسو بہاتا ہے جس نے زندگی میں دوسروں کو سنوارنے اور بنانے میں اپنی خدمات انجام دی ہوں، اس کورونا وبا نے ہم سے ہمارے جید علماء، ماہر ڈاکٹرز، انجینیئر اور سماجی کارکن اور ویسی شخصیت جو ملک اور یہاں کے باشندوں کی فلاح و بہبود خواہ ان کا کسی بھی شعبہ سے تعلق ہو، ویسی شخصیت کو چھینا ہے، اب ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اب ان حضرات کے مشن کو ہم آگے بڑھائیں۔ ان کے اداروں کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔

جامعہ ام القریٰ کے ناظم اعلیٰ قاری غضنفر قاسمی، مدرسہ ترتیل القرآن پنہر مسجد کے ناظم مولانا عظمت اللہ ندوی، قاری قدرت اللہ، مولانا محفوظ الرحمٰن قاسمی نے بھی مولانا کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details