کمار نے قانون ساز کونسل میں اے ای ایس کی وجہ سے مظفر پور میں بچوں کی ہوئی اموات پر راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے دلیپ رائے اور کانگریس کے پریم چندر مشرا کے توجہ دلاﺅ نوٹس پر وزیرصحت منگل پانڈے کے جواب کے بعد کہا کہ حکومت سماجی۔معاشی سروے کے نتائج کی بنیاد پر اس بیماری پر قابو پانے کیلئے ورک منصوبہ تیار کرے گی، ساتھ ہی بیداری بڑھا کر اسے کنٹرول کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اے ای ایس سے گذشتہ کچھ دنوں میں بچوں کی جو اموات ہوئی ہیں اس کے تئیں وہ صرف اظہار تعزیت نہیں کر سکتے ہیں یہ بہت سنگین مسئلہ ہے۔