اس معاملے میں جب مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہسپتالوں کا دورہ کیا تو وہاں انہیں عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑا، اسی دوران ایمرجنسی وارڈ میں ایک بچے نے ان آنکھوں کے سامنے ہی دم توڑ دیا۔
دماغی بخار سے اموات میں اضافہ
دماغی بخار جسے بہار کی مقامی زبان میں چمکی بخار بھی کہا جاتا ہے، سے گزشتہ 15 دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی ہے۔
دماغی بخار سے اموات میں اضافہ
ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرنے والوں کے ورثا کو چار چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسی دوران بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر کفیل خان بھی آج متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے ہیں۔