مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف کے جوان سنتوش کی سرکاری اعزاز کے ساتھ اس کی آخری رسومات آج ادا ہوگی۔
ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات سی آر پی ایف جوان شہید سنتوش کمار مشرا کی جسد خاکی کو آج خصوصی طیارے کے ذریعہ گیا ہوائی اڈے پر لایا گیا۔
شہید جوان سنتوش کی جسدخاکی گیا پہنچی گیا ایئرپورٹ پر سی آر پی ایف کے اہلکاروں اور انتظامی افسران کے ذریعہ گارڈ آف آنر دیا گیا اور گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ گارڈ آف آنر دینے کے بعد ضلع اورنگ آباد کے لئے سڑک کے ذریعے جسد خاکی روانہ کی گئی۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ وہ اور ایس ایس پی راجیو مشرا ریاستی حکومت کی نمائندگی کے ساتھ ذاتی طورسے بھی شہید جوان کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ملک ایک ساتھ ہوکر شہید جوان سنتوش کے گھر والوں کے ساتھ ہے۔ ان کی شہادت ملک کی حفاظت کی گواہ ہے۔'
شہید جوان سنتوش کی جسدخاکی گیا پہنچی اس موقع پر بہار سیکٹر کے سی آر پی ایف کے آئی جی راج کمار نے بتایا کہ شہید سنتوش کمار مشرا جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں سی آر پی ایف 92 بٹالین کے کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھے۔ گشت کے دوران عسکریت پسندوں کے حملے میں سی آر پی ایف کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔ اس میں اورنگ آباد ضلع کے دہرہ کا رہائشی سنتوش کمار مشرا بھی شامل تھا۔ 2017 میں 205 کوبرا سی آرپی ایف میں سنتوش تعینات ہوئے تھے۔'