پٹنہ کے سبزی باغ میں واقع انجمن اسلامیہ ہال Anjuman-e-Islamia Hall کی دیدہ زیب عالیشان کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے، نتیش حکومت نے اس تاریخی عمارت کی تعمیر نو پر 55 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، عنقریب وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس عمارت کا افتتاح کریں گے، اس کے پیش نظر آج پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر کمار روی نے بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ و محکمۂ اقلیتی فلاح کے ڈائریکٹر امیر آفاق فیضی کے ساتھ نو تعمیر عمارت کا معائنہ کیا۔
DC Kumar Ravi Inspected Construction Work: ڈویژنل کمشنر کمار روی نے نو تعمیر انجمن اسلامیہ ہال کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
وزیر اعلیٰ نتیش کمار CM Nitish Kumar کے دست مبارک سے انجمن اسلامیہ ہال کے افتتاح کی تاریخ کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کمار روی نے بتایا کہ ابھی قانون ساز کونسل کی چوبیس سیٹوں کے لیے انتخاب کا عمل جاری ہے، اس کے پیش نظر پوری ریاست میں انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ ہے۔ اس لئے انتخابی کمیشن کی اجازت ملنے کے بعد جلد ہی افتتاح کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔
اس دوران ڈویژنل کمشنر نے محکمۂ تعمیرات اور متعلقہ تعمیراتی ایجنسی افسران کو تمام تر ضروری سہولتوں کی بلا تاخیر دستیابی کی ہدایت دی. تعمیرات افسران نے بتایا کہ اس مہینے کے آخر تک حتمی طور سے یہ عمارت بہار سنی وقف بورڈ کے سپرد کر دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دست مبارک سے انجمن اسلامیہ ہال کے افتتاح کی تاریخ کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کمار روی نے بتایا کہ ابھی قانون ساز کونسل کی چوبیس سیٹوں کے لیے انتخاب کا عمل جاری ہے، اس کے پیش نظر پوری ریاست میں انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ ہے۔ اس لئے انتخابی کمیشن کی اجازت ملنے کے بعد جلد ہی افتتاح کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔
وہیں بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے کہا کہ نوتعمیر انجمن اسلامیہ ہال میں رمضاں المبارک کے موقع پر نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا، ساتھ ہی جمعہ و پنج گانہ نماز کی بھی ادائیگی ہوگی، اس کے لئے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ارشاد اللہ نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے بہار کی عوام کو ایک بڑا تحفہ ہے، جسے بیرون ریاست سے بھی لوگ اس عمارت کی حسن کو دیکھنے آئیں گے۔ اس کثیر منزل عمارت میں مختلف منصوبوں کے تحت طلباء کی تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے گا۔