اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پٹنہ ہائی کورٹ ناراض

پارلیمانی انتخابات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیے جانے کے متعلق پٹنہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ کے رویے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ

By

Published : May 8, 2019, 9:47 PM IST

پٹنہ ہائی کورٹ نے آج ضلع انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کہ اس رویے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس میں پارلیمانی انتخابات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نام پر من مانی کی جارہی ہے ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 10مئی تک اپنے اوپر لگائے گئے الزام کا جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔

جسٹس جیوتی شرم کی بینچ نے میجرز انڈیا ٹریڈر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور الیکشن کمیشن ناراضگی ظاہر کی۔

عرضی گزار نے الزام لگایا ہے کہ مظفرپور میں واقع ان کی دوکان میں 26 مارچ کو اچانک پولیس اور مجسٹریٹ آئے اور ان کے گلے سے ساری نقدی رقم 27 لاکھ روپے نکال کر چلے گئے۔

عرضی گزار کو پولیس نے یہ کہا تھا کہ اس نے یہ رقم انتخابات خرچ کرنے کی نیت سے یہاں پر رکھی ہے اور انھیں اس کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔

عرضی گذار کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر بھی پولیس نے ابھی تک درج نہیں کی ہے اور ضبط رقم کے بارے میں پورا حساب کے ان کے پاس تھا لیکن پولیس نے انھیں موقع ہی نہیں دیا تھا کہ وہ کچھ بتاسکیں۔

اس معاملے کی اگلی سماعت 10 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details