قابل ذکر ہے کہ گیا میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ لگنے میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
اسکول بس حادثے سے بال بال محفوظ - ڈی اے وی اسکول بس
ریاست بہار کے ضلع گیا کے سب ڈیویژن شیر گھاٹی میں گرمی کی شدت سے ڈی اے وی اسکول بس کا انجن گرم ہونے کی وجہ سے دھواں اٹھنے لگا اور بچوں میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔
ڈی اے وی اسکول بس حادثے کا شکار ہونے سے بچی
آج شیر گھاٹی کے رمنا محلے میں ڈی اے وی اسکول بس کا انجن گرم ہوگیا اور اس کی وجہ سے سیلنسر سے دھواں اٹھنے لگا۔
حادثے کے بعد بچوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن مقامی لوگوں نے تمام بچوں کو حفاظت کے ساتھ بس سے نکال لیا۔