نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے اسمبلی میں کانگریس کے شکیل احمد خان کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فی الحال ریاست کے مختلف محکموں میں 7694 ڈاٹا انٹری آپریٹر کام کر رہے ہیں جن کی خدمات بیلٹران کے توسط سے آﺅٹ سورسنگ کے ذریعہ مختلف محکموں میں دستیاب کرائی گئی ہے ۔
'ڈاٹا انٹری آپریٹروں کو ہر ماہ 5 تاریخ تک اعزازیہ مل جائے گا'
حکومت بہار نے آج اسمبلی میں یقین دلایا کے وہ مختلف محکموں میں کام کر رہے ڈاٹا انٹری آپریٹروں کے اعزازیہ کی ادائیگی ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک یقینی بنائے گی ۔
'ڈاٹا انٹری آپریٹروں کو ہر ماہ 5 تاریخ تک اعزازیہ مل جائے گا'
انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ اعزازیہ کی رقم بیلٹران کو دستیاب کراتی ہے اور اس کے بعد ازعزازیہ کی ادائیگی ہوتی ہے ۔
مودی نے کہاکہ حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ ڈاٹا انٹر ی آپریٹروں کے اعزازیہ میں تاخیر نہ ہو اور ہر ماہ کی 05 تاریخ تک ادائیگی کر دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اعزازیہ پر کام کر رہے ڈاٹا انٹری آپریٹروں کی خدمات مستقل کرنے کی فی الحال کوئی تجویز حکومت کے پاس زیر غور نہیں ہے ۔