اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ کے ڈی ٹی او راجیو کمار معطل - دربھنگہ کے ڈی ٹی او راجیو کمار معطل

بہار حکومت نے استعفیٰ دے چکے دربھنگہ ضلع کے ٹرانسپورٹ افسر ( ڈی ٹی او ) راجیو کمار کو فوری اثر سے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف الگ سے محکمہ جاتی کاروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دربھنگہ کے ڈی ٹی او راجیو کمار معطل

By

Published : Aug 7, 2019, 7:37 PM IST

سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے انڈر سکریٹری رام وشنو رائے کے دستخط سے جاری معطلی نامہ میں کمار کو فوری اثر سے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف الگ سے محکمہ جاتی کاروائی شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

معطلی مدت میں کمار کو جو قانونی الاﺅنس ہے دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ریاستی حکومت نے ٹرانسپورٹ افسر کمار کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا ہے ۔ اس دوران انہیں معطل کر دیا گیا ہے ۔

دربھنگہ ضلع انتظامیہ نے ان کے خلاف ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں ان پر اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
کمار نے جمعہ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا لیٹر ریاستی حکومت کے افسران کو بھیجا تھا اور اس کی کاپی دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ کوبھی دی تھی۔

اس خط میں انہوں نے ریاستی کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے میں خود کو اہل نہ ہونے کی بات کہی تھی۔
غور طلب ہے کہ اس سال 24 جولائی کو ضلع ٹرانسپورٹ افسر راجیو کمار نے دستاویز نہیں ہونے کے الزام میں عمارت تعمیرات محکمہ کے ایکزیکٹیو انجینئر کے رہائشی احاطہ سے ان کی گاڑی اور جونیئر انجینئر کی اسکوٹی کو ضبط کر کے لہیریا سرائے تھانے میں رکھا تھا ۔

اس کے بعد ان کے خلاف ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے اختیارات کے غلط استعمال کی جانچ کرائی اور اس کی رپورٹ ٹرانسپورٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کو بھیجی تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details