ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے بازار سمیتی سیودھارا چوک پر سی اے اے، این آر اور سی این پی آر کے خلاف غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھے احتجاجییوں نے آج بابائے قوم کے یوم وفات کے موقع پر گاندھی جی کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر احتجاجیوں نے عہد کیا کہ جس طرح بابائے قوم نے ملک کی آزادی کے لیے ستیاگرہ کا آغاز کیا تھا اسی طرح وہ بھی سی اے اے کے خلاف ستیا گرہ جاری رکھیں گے۔
دربھنگہ: گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر غیر معینہ مدت کے دھرنے کی قیادت کر رہے نوجوان سماجی کارکن امام الحق نے کہا کہ نتھو رام گوڑسےکو ماننے والے گاندھی جی کے فلسفے کی قدر نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا گاندھی جی کا فلسفہ پار، محبت اور آپسی بھائی چارے پر مبنی ہے جس کی آج کے دور میں اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح سماج میں ذات، پات اور مزہب کا زہر پھیلایا جارہا ہے اس سے لڑنے کے لئے گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی مشعل راہ ہے۔