دربھنگہ کی عوام نے مودی حکومت کے دوسرے دور کے ایک سال مکمل ہونے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ پر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی جس میں وہ مرکزی حکومت کی کارکردگیوں سے وہ غیر مطمئن نظر آئے۔
لاک ڈاؤن 4 کے دوران عوام میں بی چینی پائی جانے لگی مختلف شعبوں سے وابستہ زیادہ تر افراد نے کہا کہ انھوں نے مرکزی حکومت سے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں اور حکومت نے اپنے انتخابی ایجنڈے میں جو کہا تھا وہ گزشتہ ایک برس میں کہیں بھی نظر نہیں آتا۔
عوام کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 وبا کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن 1،2 اور 3 کافی موثر رہا لیکن لاک ڈاؤن 4 کے دوران عوام میں بی چینی پائی جانے لگی اور زیادہ تر لوگ اس معاملے میں لاپروائی برتنے لگے۔ اور حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کے درمیان عوام کو سہولیات فراہم نہیں کرسکی۔
سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب کئی لوگوں کے روزگار چھن گئے ہیں جس کے سبب ضلع میں جرائم کے واقعات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔