اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: دربھنگہ پولیس بھی ہائی الرٹ پر - پاکستان کے چار یا پانچ

پاکستان کے چار یا پانچ شدت پسندوں کے نیپال میں چھپے ہونے کی خفیہ اطلاعات کے بعد ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ سمیت پندرہ دیگر اضلاع کو احتیاط برتنے کا حکم نامہ جاری ہوا ہے۔

بہار: دربھنگہ پولیس بھی ہائی الرٹ پر

By

Published : Oct 23, 2019, 6:54 PM IST

اطلاعات کے مطابق ان اضلاع میں دربھنگہ، سمستی پور، مدھوبنی، سیتا مڑھی، بیتیا، بگہا، مظفرپور، کھگڑیا، ارریہ شامل ہیں۔

بہار: دربھنگہ پولیس بھی ہائی الرٹ پر

خفیہ ایجنسی کے اطلاع کے بعد ریلوے اور دیگر سرکاری و مذہبی مقامات پر پولیس کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر ابھی تک کسی بھی افسر نے اپنا بیان نہیں دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایس کی ٹیم کئی بار دربھنگہ جانچ پڑتال کے لیے پہنچ چکی ہے اور اجنبی لوگوں پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سے قبل کئی افراد کی گرفتاریاں این آئی اے اور دیگر ایجنسیز کر چکی ہیں۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ ' دربھنگہ پولیس پوری طرح سے الرٹ ہے جوں ہی خفیہ ایجنسی سے کوئی بھی اطلاع ملتی ہے اسی وقت ہم پولیس کو الرٹ کر دیتے ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details