اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف روزہ رکھ کر احتجاج - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف روزہ رکھ کر احتجاج

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھی گزشتہ گیارہ دنوں سے الگ الگ طرح سے اس قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف روزہ رکھ کر احتجاج
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف روزہ رکھ کر احتجاج

By

Published : Dec 27, 2019, 9:15 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھی گزشتہ گیارہ دنوں سے الگ الگ طرح سے اس قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

وہیں آج جمعہ کے روز دربھنگہ کے درجنوں گاؤں کے مسلمانوں نے روزہ رکھا اور پورے ملک میں امن قائم رہنے کی دعا بھی مانگی۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف روزہ رکھ کر احتجاج

اس دوران گفتگو کرتے ایک احتجاجی روزہ دار اور طلبہ یونین لیڈر امام الحق نے کہا کہ 'جمعہ کے دن ہندو مسلم نے مل کر اس قانون کے خلاف احتجاج درج کرایا اور ملک میں امن و امان کے لیے دعا مانگی۔

انہوں نے ملک کے صدر جمہوریہ، وزیراعظم، وزیر داخلہ اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ 'اس قانون کو واپس لیا جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details