دربھنگہ میں بدھ کے روز 06 نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
دربھنگہ:کورونا متاثرین کی تعداد 22 - بہار میں کورونا کے معاملے
ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں 6 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع میں اب کورونا مثبت مریض کی کل تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔
دربھنگہ:کورونا متاثرین کی تعداد 22
کلکٹر دربھنگہ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آج بدھ کو 6 نئے کورونا مثبت مریض کی تصدیق ہوئی ہے جو سبھی کورونا متاثر علاقے سے آنے والے مزدور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جو بھی کورونا مثبت ملے ہیں اس میں سے ایک گورابورام کے کنہائ گاؤں کے باشندہ کو چھوڑ کر سبھی کورونا متاثر علاقے سے آنے والے ہیں، وہیں اس 22 مریضوں میں سے 11 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں