اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ :عبد الباری صدیقی نے 173 سیٹ جیتنے کا دعویٰ کیا - دربھنگہ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقہ

دربھنگہ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقہ گورا بورام ،کشیشور استھان، علی نگر، دربھنگہ گرامین اور بینی پور اسمبلی حلقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے سے پر امن ماحول میں ووٹنگ جاری ہے، ان پانچوں اسمبلی حلقہ میں کل 13 لاکھ 67 ہزار کے قریب ووٹر 73 امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2020
بہار اسمبلی انتخابات 2020

By

Published : Nov 3, 2020, 12:07 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔دربھنگہ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقہ گورا بورام ،کشیشور استھان، علی نگر، دربھنگہ گرامین اور بینی پور اسمبلی حلقہ میں بھی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی پیش نظر میں دربھنگہ کے پانچ اسمبلی حلقے میں سے ایک علی نگر اسمبلی حلقہ کے روپسپور گاوں میں ریاست کے سابق وزیر اور راجد کے سینئر لیڈر عبدل باری صدیقی نے اپنا ووٹ ڈالا۔

دربھنگہ :عبد الباری صدیقی نے 173 سیٹ جیتنے کا دعویٰ کیا

عبدل باری صدیقی دربھنگہ کے کیوٹی اسمبلی حلقہ سے اس مرتبہ انتخاب لڑ رہے ہیں جہاں 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ابھی علی نگر اسمبلی حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی عبدل باری صدیقی ہیں۔

عبدل باری صدیقی نے اپنا ووٹ دینے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار تبدیلی لازمی طور پر ہوگی، پورے بہار میں کل 243 سیٹ میں سے 170 سیٹ پر عبدل باری صدیقی نے عظیم اتحاد کے امیدوار کی جیت کا دعویٰ کیا ہے، وہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس بار عوام پوری طرح سے تبدیلی چاہتی ہے۔


بتا دیں کہ علی نگر اسمبلی حلقہ سے کل 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ جس میں عظیم اتحاد کی طرف سے ونود مشرا راجد کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں، وہیں این ڈی اے بی جے پی کے طرف سے مشری لال یادو انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہیں چار مسلم امیدوار بھی یہاں سے انتخاب لڑ رہے ہیں، جس میں نشر نواب گرینڈ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سے ہیں، تو لوجپا سے راج کمار جھا انتخاب لڑ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details